Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

نیوزی لینڈ میں منایا گیا 2023 کی آمد کا سب سے پہلا جشن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

ویلنگ ٹن 31دسمبر:ہندوستان میں نئے سال یعنی 2023 کی آمد کا جشن شروع ہونے میں وقت تحریر ابھی محض چنڈ گھنٹے باقی ہیں، لیکن نیوزی لینڈ میں تو یہ جشن شروع بھی ہو چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نئے سال کا جشن منانے کے معاملے میں دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں آکلینڈ میں آتش بازی کے ساتھ 2023 کا آغاز ہوا۔ آکلینڈ کے سب سے مشہور ’اسکائی ٹاور‘ کو جگمگاتی لائٹ سے سجایا گیا ہے جہاں نئے سال سے قبل کی شام ایک تقریب کے دوران زبردست آتش بازی کی گئی۔دراصل نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ دنیا کے سب سے شمالی حصہ میں موجود ہے اور نئی صبح دنیا کے شمالی حصے سے ہی شروع ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ نئے سال کا جشن منانے کے معاملے میں سب سے اول مقام رکھتا ہے۔ یہاں گزشتہ سال 2022 میں بھی کورونا کے وقت نئے سال کے جشن کو آتش بازی کے ساتھ منایا گیا تھا۔جہاں تک ہندوستان کا سوال ہے، آکلینڈ کے مقابلے یہاں نئے سال کا جشن تقریباً 7.30 گھنٹے بعد منایا جاتا ہے۔ ہندوستان میں ابھی شام کے تقریباً 6 بج رہے ہیں، یعنی ابھی نئے سال کا اصل جشن شروع ہونے میں ہندوستانی باشندوں کو مزید 6 گھنٹے انتظار کرنا پڑے گا۔بہرحال، نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں موجود اسکائی ٹاور شہر کی سب سے مشہور عمارتوں میں سے ایک ہے۔ یہ ٹاور 25 سال قدیم ہے۔ اس کی اونچائی 328 میٹر ہے۔ یہ جگہ سمندر سے 193 میٹر اونچی ہے۔ نئے سال 2023 کے جشن کے دوران یہاں شاندار آتش بازی کی گئی ۔

About the author

Taasir Newspaper