Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 612 رنز پر ڈکلیئر ،کین ولیمسن کی شاندار ڈبل سنچری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

کراچی ، 29دسمبر:کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دکلیئر کردی۔نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 174 رنز کی برتری حاصل ہے۔ بلیک کیپس کی جانب سے کین ولیمسن 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یہ ان کے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری ہے۔اس کے علاوہ ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور اش سودھی نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجودر ہیں۔نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے تھے جبکہ اسے پاکستان پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی ہے۔بلیک کیپس کی طرف سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے کیا تھا، دونوں کھلاڑیوں نے 165 رنز کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 183 پر ڈیون کونوے 92 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تھے، انہیں نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ٹام لیتھم سنچری بنانے کے بعد 231 کے مجموعے پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہیں ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔کریز کے ایک جانب کین ولیمسن پاکستانی بولرز کے لیے کڑا امتحان بنے رہے جنہوں نے ہنری نکولس، ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈیل کے ساتھ مل کر پارٹنرشپس لگاتے ہوئے نہ صرف خسارہ ختم کیا بلکہ 2 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ہنری نکلس نے 22، ڈیرل مچل 42 اور ٹام بلنڈیل نے 47 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، نعمان علی 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، بابر اعظم اور سلمان آغا نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper