Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

والد راجیش کھنہ کے یوم پیدائش پر جذباتی ہوئیں ٹوئنکل کھنہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

بالی ووڈ میں کاکا کے نام سے جانے جانے والے ہندی سنیما کے پہلے سپر اسٹار اداکار راجیش کھنہ کا آج یوم پیدائش ہے اور آج ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ کا بھی برتھ ڈے ہے۔اگرچہ راجیش کھنہ اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن اس خاص دن پر ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے انہیں یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئنکل نے لکھا -’ایک بیٹر سویٹ برتھ ڈے اور زندگی بھر کی یادیں‘۔
ٹوئنکل کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ ٹوئنکل کھنہ آنجہانی اداکار راجیش کھنہ اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ہیں۔ اگرچہ ٹوئنکل اپنے والد اور والدہ ڈمپل کپاڈیہ کی طرح اداکاری کی دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں لیکن وہ اس وقت اداکاری کی دنیا سے دور رہ کر تحقیق وتصنیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper