Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

وزیراعلیٰ نے دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

پٹنہ، 3 دسمبر:ہندوستان کے پہلے صدر جمہوریہ دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کے 138ویں یوم پیدائش کے موقع پر راجندر چوک واقع ان کے مجسمہ کے مقام پر منعقد سرکاری تقریب میں گورنر پھاگو چوہان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ گلپوشی کے بعد گورنراور وزیر اعلیٰ نے ’سودیشی کمبل آشرم‘ کی چرخہ کات رہی خواتین کے درمیان ساڑی تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ راجندر چوک سے گورنر پھاگو چوہان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار راجندرگھاٹ سمادھی پہنچ کر دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کی سمادھی پرپھولوں کی چادر پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یہاں ویزیٹر بک پر لکھ کر دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کے تئیں اپنے خراج عقیدت کا اظہار کیا۔ ہندوستان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی طرف سے گورنر کے معاون میجر دھیرج وششٹ ، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کی طرف سے پٹنہ ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ ،وزیراعلیٰ نریندر مودی کی طرف سے پٹنہ کے ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلوں نے دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کی سمادھی پرپھولوں کی چادر پیش کر کے انہیں خراج عقید پیش کیا۔
اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی ، رکن قانون سازکونسل کمود ورماسمیت دیگر سماجی و سیاسی کارکنان نے بھی ملک کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر اطلاعات و رابطہ عامہ کے فن کاروں نے آرتی پوجا ، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت پیش کیے۔

About the author

Taasir Newspaper