Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.
پٹنہ، 07 دسمبر:آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کا پیر کے روز کامیاب گردے کی پیوند کاری ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے فون پر بات کی اور گردے کی پیوند کاری کے آپریشن کے بعد لالو پرساد کی صحت یابی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ بتادیں کہ لالو پرساد کی بڑی بیٹی روہنی آچاریہ نے اپنے والد کو ایک گردہ عطیہ کیا ہے۔ وزیر اعظم سے پہلے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی تیجسوی یادو کو فون کرکے لالو پرساد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔لالو یادو کی بڑی بیٹی میسا بھارتی نے منگل کو ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں لالو یادو دو بار کہہ رہے ہیں کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ میسا بھارتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا- آپ کی دعاؤں نے ہی والد کے حوصلے کو بڑھایا، انہیں بہتر محسوس کیا! آج پاپا نے کہا ہے آپ سب کا بہت شکریہ! گزشتہ روز جب لالو یادو کا کامیاب آپریشن ہوا، اس کے بعد ان کے بیٹے تیجسوی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو انکی کامیاب سرجری کے بارے میں بتایا۔ تیجسوی کا پیغام ملنے کے بعد لالو کے مداح کافی خوش نظر آئے۔