Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سنگھ کے دفتر پہنچے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

ناگپور، 29 دسمبر: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے جمعرات کو ناگپور کے ریشم باغ میں ڈاکٹر ہیڈگیوار اسمرتی مندر پہنچے۔ اس موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، ایم ایل اے پرساد لاڈ، موہن متے موجود تھے۔ بی جے پی کے علاوہ کسی اورسیاسی جماعت کے وزیر اعلیٰ کا سنگھ دفتر جانے کا شاید یہ پہلا موقع ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے لیے 19 دسمبر کو ناگپور پہنچنے والے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جمعرات کو صبح 10.30 بجے ریشم باغ میں ڈاکٹر ہیڈگیوار اسمرتی بھون پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے سنگھ کے بانی ڈاکٹر کیشو بلی رام ہیڈگیوار اور دوسرے سرسنگھ چالک گولوالکر گروجی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر مہا نگر سہسنگھ چالک شریدھر گاڈگے نے سنگھ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔
بی جے پی کے رہنما راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو اپنی بنیادی تنظیم مانتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بی جے پی کے بڑے لیڈر اکثر سنگھ کے دفتر جاتے ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی غیر بی جے پی پارٹی کے وزیر اعلیٰ نے سنگھ کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔
ڈاکٹر ہیڈگیوار اور شری گروجی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد ایکناتھ شندے نے کہا کہ انعظیم شخصیات کی سمادھیوں پر گلہائے عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ شندے اور سنگھ کا رشتہ پرانا ہے۔ شندے کے مطابق وہ بچپن میں سنگھ کی شاخ میں جایا کرتے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ایک تحریک کی جگہ ہے، یہاں پہنچ کرتوانائی ملتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper