Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

وسطانیہ ایویلیوشن (امتحان)2023 کا فارم بھرنے کی تاریخ میں 31 جنوری تک کی توسیع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.

پٹنہ۔27 دسمبر۔2022ء ڈاکٹر محمد نور اسلام ،کنٹرولر آف اکزامنیشن ،بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ،پٹنہ نے بحکم چیئر مین جناب منو ج کمار، آئی۔ اے۔ ایس اطلاع دی ہے کہ وسطانیہ معیار کے جملہ مدارس ملحقہ کے صدر المدسین، گارجین حضرات ، طلبا وطالبات کی درخواست کے پیش نظر درجہ وسطانیہ ایویلیوشن ۔2023 کا فارم بھرنے کی تاریخ میں 31 جنوری 2023 تک و پرائیویٹ پرمیشن حاصل کرنے کی تاریخ میں 25 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ مزید انہوں نے بتایا کہ مدارس کے ذمہ داران User ID اور Password حاصل کرنے میںتاخیر کر رہے ہیں جس کی وجہ کر طلبا وطالبات کے فارم بھرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ ان سبھی معاملات اوردرخواست پر غور کرتے ہوئے چیئرمین محترم نے تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ لیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات ایویلیوشن(امتحان برائے وسطانیہ) فارم بھر سکیں اور 2023 کے ایویلیوشن میں شامل ہوسکیں۔
وہیں ڈاکٹر محمد نور اسلام نے مخلصانہ طور پر مدارس کے صدرالمدرسین سے گذارش کی ہے کہ فارم بھرنے یا پرمیشن حاصل کرنے میں کسی طرح کی کوئی دشواری پیش آتی ہے تو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈکے ویب سائٹ پر موجود ہدایات کا بغور مطالعہ کریں، ساتھ ہی متذکرہ موبائل نمبرات سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔7481950766,9939760457 ۔ آئی ٹی سیکشن کے ذمہ داران مدارس کے ہر مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہیں۔
واضح ہو کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ مدارس ملحقہ کے زیر تعلیم طلبا و طالبات کو وسطانیہ ایولیوشن میں ہونے والی دشواریوں کو حل کئے جانے کی مکمل طور پر کوشش کی جارہی ہے۔ چونکہ آن لائن فارم بھرنے کی شروعات بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ کی طرز پر ہورہی ہے جس کی وجہ کر مدارس کو شروعاتی طور پرکچھ دشواریوںکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن یہ ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ اس طرح کے پیش رفت سے مدارس ملحقہ کا معیار و وقار بلند ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper