Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

ولادیمیر زیلنسکی 2022 میںسال کی بہترین شخصیت قرار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9 th Dec.

کیف، 09 دسمبر:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو امریکا کے مشہور جریدے ٹائم نے 2022ء میں’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا ہے۔امریکی جریدے ٹائم میں یوکرین کے صدر کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ زیلینسکی نے روس کے تباہ کن حملے کا ہمت سے مقابلہ کرکے اپنے یوکرینی شہریوں کو متاثر کیا اور عالمی سطح پر بھی خوب تعریفیں سمیٹیں۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز پر جب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی بموں کی بارش ہوئی تو سابق یوکرینی صدر اپنے لوگوں کے ساتھ موجود رہے اور اپنی قوم کو متحد کیا۔جنگ زدہ ملک کے رہنما کی کامیابی اس حقیقت پر منحصر ہیکہ ہمت متعدی ہے کیونکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد جب یوکرین کی سیاسی قیادت کو یہ احساس ہوا کہ صدر زیلنسکی کی اس صورتحال میں بری طرح پھنس گئے ہیں تو سب نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔امریکی جریدے ٹائم کی جانب سے 2021ء سال ایلون مسک کو’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا کیونکہ پچھلے سال ان کی الیکٹرک کارکمپنی دنیا کی سب سے قیمتی کار ساز کمپنی بن گئی ہے۔ ٹائم میگزین نے اپنی اس روایت کا آغاز 1927ء میں کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper