Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے ہی شروع ہوں گی میٹرو خدمات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

نئی دہلی،2دسمبر: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کو کہا کہ قومی راجدھانی میں میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے انتخابات کے دن 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے تمام میٹرو لائنوں پر ٹرین خدمات شروع ہوں گی۔ڈی ایم آر سی کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز انوج دیال نے یہاں بتایا کہ 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے تمام لائنوں پر تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی۔ دیال نے کہا کہ ٹرینیں صبح 6 بجے تک تمام لائنوں پر 30-30 منٹ کے وقفہ پر چلیں گی۔ جبکہ صبح 6 بجے کے بعد ٹرینیں اتوار کے معمول کے کے مطابق پورے دن چلیں گی۔خیال رہے کہ ایم سی ڈی انتخابات کے تحت 4 دسمبر کو صبح 8 بجے سے 5.30 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ دہلی کے کل 250 وارڈوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ایم سی ڈی انتخابات کی مہم کا شور آج یعنی دو دسمبر کو تھم جائے گا۔ آخری لمحات میں ہر پارٹی عوام کو مائل کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper