Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

وینی او پی حلقہ میں شادی شدہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر کیا گیا قتل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

سمستی پور مورخہ 2 دسمبر (محمد خورشید عالم) سمستی پور ضلع کے وینی او پی علاقہ کے تحت چندولی گاؤں میں جمعرات کی رات ایک شادی شدہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شادی شدہ خاتون کے اہل خانہ نے لاش کو قبضے میں لے کر پولیس کو اطلاع دی۔ شادی شدہ خاتون کی شناخت چندولی وارڈ نمبر 12 باشندہ  مکیش مہتو کی بیوی انجو کماری کے طور پر کی گئی ہے۔ انجو کی شادی 3 سال قبل 2019 میں دھوم دھام سے ہوئی تھی۔واقعے کے تعلق سے وارث نگر تھانہ علاقے کے گوہی گاؤں کے رہنے والے اکھلیش مہتو نے جو کہ مہلوکہ شادی شدہ خاتون کے بھائی ہیں نے بتایا کہ اس کی بہن کی شادی سال 2019 میں حسب اوقات جہیز دیکر مکیش سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد اس پر جہیز کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جاتا تھا۔ ایک سال قبل اس نے مسلسل مانگ پر ایک موٹر سائیکل بھی دی تھی اس کے علاوہ 6 ماہ قبل اپنے گھر کی ڈھلائی  کے لیے دو لاکھ روپے بھی دے چکے ہیں۔ اس نے بتایا کہ ان کے داماد مکیش کے بھائی کی شادی تھی، جس میں ان سے رقم کا بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ شادی 3 روز قبل ہوئی تھی، اس نے بتایا کہ مانگی گئی رقم نہ دینے پر اس کی بہن کو جمعرات کی شام سسرال والوں نے مارا پیٹا، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی، اس واقعے کو خودکشی کا شکل دینے کے لیے اس نے پھانسی  پر لٹکایا جا رہا تھا لیکن گاؤں والوں کی اطلاع پر جب وہ موقع پر پہنچے تو سسرال والے گھر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بعد میں لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ وہیں، پولیس نے اس معاملے میں پنچنامہ درج کر لیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper