Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دسترخوان

ٹماٹر کا سوپ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

درکار اجزاء:

ٹماٹر۔ ایک کلو

پیاز۔ ایک کپ

لیموں کا عرق۔ چار کھانے کے چمچ

پانی۔ دو لیٹر

ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ

آلو۔ 2عدد (بڑے)

لہسن۔ 3جوئے

نمک۔ حسبِ ذائقہ

دھنیا۔ 3کھانے کے چمچ

تیل۔ 3کھانے کے چمچ

ترکیب:

تیل کو برتن میں گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔ اب اس میں لہسن اور ادرک پیسٹ شامل کرکے پکائیں، تھوڑا پکانے کے بعد اس میں ٹماٹر کاٹ کر شامل کریں اور ایک منٹ کےلیے فرائی کریں۔ گاڑھا کرنے کے لیے اس میں آٹے کی جگہ آلو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں آٹے سے زیادہ غذائیت ہے اور اس کے علاوہ سوپ کا ذائقہ بھی بہتر ہو گا۔

آلو کاٹ لیں، انھیںنمک، پسی ہوئی لال مرچ اور پانی کے ساتھ برتن میں شامل کریں، پھر تھوڑا سا نمک شامل کریں کیونکہ ٹماٹر اور لیموں کی کھٹاس کی وجہ سے نمک کا پتہ نہیں چلتا۔ سوپ اُبال لیں پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر 45منٹ پکائیں۔ اس کے بعد سوپ کو چھلنی سے چھان لیں اور دوبارہ پکائیں۔ اس دوران سوپ پر جھاگ آئیں تو صاف کردیں اور لیموں کا عرق شامل کریں۔ جب اچھی طرح پک جائے تو ڈش میں دھنیے سے گارنش کرکے گرما گرم پیش کریں۔

About the author

Taasir Newspaper