Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ٹم ساؤتھی نے ایش سوڈھی کی تعریف کی ، کہا- وہ اپنی کارکردگی پر فخر محسوس کر سکتے ہیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

کراچی ، 31 دسمبر: پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے اسپنر ایش سودھی کی آل راؤنڈ کارکردگی پر ان کی تعریف کی۔جمعہ کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ خراب روشنی کے باعث ڈرا ہو گیا۔ جب میچ خراب روشنی کی وجہ سے روکاگیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 1 وکٹ پر 61 رنز بنا چکی تھی۔میچ کے بعد ساؤتھی نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ جیت ہاتھ سے نکل گئی، ہمیں دس چانس بنانے کے لیے کافی دیر تک میدان میں کھیلنا پڑا، وہ اچھا کھیلے اس میں 4-5 کا کافی وقت لگا۔ آج ایش نے شاندار کھیلا۔ اس نے طویل عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی تھی، پھر بھی وہ اپنی کارکردگی پر بہت فخر کر سکتے ہیں۔ وہ نہ صرف گیند بلکہ بلے سے بھی شاندار تھے۔ کین کے ساتھ ساتھ ان کی شراکت شاندار تھی۔میچ کی بات کریں تو اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم ( 161) اور آغا سلمان ( 103) کی شاندار سنچریوں اور سرفراز احمد ( 86) کی نصف سنچری کی بدولت 438 رنز بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن ( 200) کی ناقابل شکست ڈبل سنچری اور ایش سودھی ( 65) کی نصف سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 612 رنز پر ڈکلیئر کردی۔
اس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 8 وکٹوں پر 311 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کے سامنے 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 96، سرفراز احمد نے 53 اور سعود شکیل نے 55 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7.3 اوورز میں ایک وکٹ پر 61 رنز ہی بنا سکی۔ ٹام لیتھم 35 اور ڈیون کونوے 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

About the author

Taasir Newspaper