Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

کراچی ،16دسمبر:پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ ان کے کیریر کا آخری میچ ہوگا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 37 سالہ اظہر علی نے کہا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہوتا ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ یہ مناسب وقت ہے ،کل میرے کیریر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا، پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بھرپور سپورٹ کیا۔اظہر علی نے پاکستان کے لیے 96 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔اظہر علی نے انٹرنیشنل لیول پر ٹیسٹ فارمیٹ میں 7097 اور ون ڈے میں 1845 رنز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔اظہر علی نے ٹیسٹ میں 19سنچری ،جبکہ تین ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔ سب سے بڑا انفرادی اسکور 302ہے۔

About the author

Taasir Newspaper