Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.
دربھنگہ(فضا امام) 7 دسمبر:-دسمبر کے آغاز سے ہی صبح اور شام کے اوقات میں دھند بڑھنے لگی ہے۔ جس کی وجہ سے صبح و شام ٹمپریچر میں اچانک تبدیلی آتی ہے۔ جبکہ کنکنی بھی رات گئے بڑھنے لگی ہے۔ دسمبر کے آغاز سے اب تک دن اور رات کے ٹمپریچر میں ڈیڑھ سے ڈھائی ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے باوجود دن اور رات کے ٹمپریچر میں تقریباً 15 ڈگری کا فرق ہے۔ ایک دو دن کے درمیان یہ فرق 14 ڈگری تک گر گیا تھا۔ لیکن بعد میں یہ 16 ڈگری تک بڑھ گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری 24 گھنٹے کے ٹمپریچر کے اعداد و شمار کے مطابق ٹمپریچر کا گزشتہ دنوں کی طرح 26.8 ڈگری رہا۔ جبکہ رات کا ٹمپریچر 11.4 ڈگری رہا۔ جو ماضی میں 9 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ ٹمپریچر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ ٹھنڈک کا اثر بتایا جا رہا ہے۔ آج صبح دھند کا اثر دیگر دنوں کی نسبت قدرے زیادہ تھا س کی وجہ سے آفتاب تاخیر سے نظر آیا ۔اور آسمان صاف ہو گیا ۔جس کی وجہ سے گرم سورج کی روشنی کا اثر وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا۔صبح کے وقت معتدل پچھوا ہوا کی رفتار کے باعث سردی معمول کے مطابق رہی۔ لیکن شام ہوتے ہی ہوا کی رفتار بڑھی تو ٹھنڈک نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا۔ محکمہ موسمیات پوسا کے سائنسدان نے بتایا کہ موسم میں اتار چڑھاؤ بدستور برقرار رہے گا۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے بعد بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خرابی کا اثر موسم پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ہوا کی رفتار بڑھنے سے ٹھنڈک بڑھ سکتی ہے۔