Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

پاکستان سے ہر مہینے دو بلین ڈالر افغانستان اسمگل کیا جارہا ہے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.

کراچی،27دسمبر:پاکستان سے ہر مہینے دو ارب ڈالر کرنسی افغانستان اسمگل کی جارہی ہے جس کی وجہ سے امریکی کرنسی کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے ۔مسٹر ملک بوستان جوکہ پاکستان کے ایکسچنج کمپنی کے ایسوسی ایشن کے چیئر مین ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران اور بدامنی کی وجہ سے اسمگلروں کو امریکی کرنسی افغانستان لینے میں آسانی ہوتی ہے ۔پاک۔ افغان تجارتی راہداری کو اسمگلنگ کے لئے استعمال کیاجاتا ہے اور کئی سرحدی علاقوں سے یہ کام کیاجاتا ہے ۔ اس کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی زر مبادلہ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مسٹر ملک بوستان نے کہا کہ اس دھندھے میں پاکستانی اور افغان تاجر شامل ہیں اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہاک ہ حکومت نے بھی قیمتی چیزوں پر جوبھاری ٹیکس لگایا ہے تاجر لوگ غیر قانونی طریقے سے چیزوںکو خریدرہے ہیں۔حوالہ اور ہنڈی کے ذریعہ لین دین کیاجارہا ہے اور اس میں ایک بہت بڑی نیٹ ورک کام کررہی ہے جو امریکہ سے لے کر دبئی تک پھیلی ہوئی ہے یہ لوگ افغانستان کے لئے باہر سے چیزیں منگا رہے ہیں اور پھر پاکستانی بندر گاہوں سے انہیں افغانستان لے جاتے ہیں۔اور پھر انہیں چیزوں کو واپس پاکستان بھیجا جاسکتا ہے۔ جب افغانستان میں طالبان کی حکومت آئی تو اس وقت پاکستان کے پاس 22ملین ڈالر زرمبادلہ تھا اور اب یہ کم ہوکر سات بلین ڈالر ہوگیا۔ روپیہ کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے اور ایک ڈالر 225میں بکتا ہے بیرونی ملکوں میں پاکستانی ہر مہینے تین بلین ڈالر اپنے گھر بھیجتے تھے لیکن وہ اب دو بلین ڈالر پہنچ گیا۔ باقی پیسہ حوالہ اور ہونڈی کے ذریعہ بھیجا جارہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کو اپنی پالیسی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ورنہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

About the author

Taasir Newspaper