Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

پاکستان کا سیریز میں کردار قابلِ تعریف ہے: برطانوی ہیڈ کوچ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Dec.

کراچی، 20دسمبر :سابق برطانوی کپتان اور انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیریز میں جو کردار ادا کیا وہ قابلِ تعریف ہے، ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں، اچھی یادوں کے ساتھ واپس جائیں گے۔پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے فتح کے بعد انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان نے بھی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی، تینوں میچز میں ایسے لمحات آئے جس میں دونوں ٹیمیں قریب تھیں۔میک کلم کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا پلہ سیریز میں بھاری تھا تو پاکستان کو بھی ان کے مواقع ملے، میرے خیال میں یہ بہت اچھی سیریز رہی جس کو فینز نے انجوائے کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ سے ہی اس انداز میں کھیلی جاتی رہی ہے۔میک کلم کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ وکٹس کی وجہ سے سیریز خراب ہوئی، پاکستان کے گراونڈز کی تعریف کروں گا، ہر وینیو پر الگ وکٹ ملی۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو ہر جگہ مختلف وکٹ ملتی ہیں، راولپنڈی کی وکٹ فلیٹ تھی جس پر ہمیں زیادہ محنت کرنا پڑی، فلیٹ وکٹ پر تیز کھیلے تاکہ ہمیں حریف کو آؤٹ کرنے کا وقت مل سکے، کراچی کی وکٹ برصغیر کی روایتی وکٹ تھی۔انگلش کوچ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کبھی کبھار حکمت عملی تبدیل ہونا اچھی بات ہے، نہیں چاہتا کہ شکست کا خوف کھلاڑیوں کی صلاحیت کو مفلوج کرے، اگر کھلاڑیوں کو پریشر سے آزاد کریں تو ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔میک کلم نے ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان سے ملنے والی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم اچھی یادوں کے ساتھ یہاں سے واپس جائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper