Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

پریمیئر لیگ:ہالینڈ کے دو گول کی بدولت مانچسٹر سٹی نے لیڈز یونائیٹڈ کو 3-1 سے شکست دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

لیڈز، 29 دسمبر: اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کے دو گول کی بدولت مانچسٹر سٹی نے بدھ کو پریمیئر لیگ کے اپنے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ کو 3-1 سے شکست دے دی۔
پریمیئر لیگ کے ٹاپ اسکورر ہالینڈ نے موسم گرما کے دوران بوروسیا ڈورٹمنڈ سے سٹی میں شامل ہونے کے بعد سے صرف 14میچوں میں 20 گول اسکور کیے ہیں۔ ہالینڈ نے لیگ میں تیز ترین 20 گول کرنے والے کیون فلپس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلپس نے 21 میچوں میں 20 گول کئے تھے۔
اس میچ میں دونوں ٹیموں کی شروعات اچھی رہی۔ تاہم، میچ کا پہلا گول ہاف ٹائم سے عین قبل ہوا جب جب روڈری نے اپنا پہلا پریمیئر لیگ گول کر تے ہوئے مانچسٹر سٹی کو 1-0 سے آگے کر دیا۔
میچ کے 51ویں منٹ میں ہالینڈ نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ اس کے بعد میچ کے 64ویں منٹ میں ہالینڈ نے میچ کا دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو 3-0 سے آگے کر دیا۔
میچ کے 73ویں منٹ میں پاسکل اسٹروئزک نے لیڈز کا کھاتہ کھولا اور اسکور 3-1 ہوگیا۔ آخر میں یہی اسکور فیصلہ کن ثابت ہوا اور مانچسٹر سٹی نے یہ میچ 3-1 سے جیت لیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 35 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اپنے 15 میچوں میں سے ا س کلب نے 11 میچ جیتے، دو ڈرا اور دو ہارے۔
جبکہ لیڈز یونائیٹڈ 15ویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے اپنے 15 میچوں میں سے صرف چار جیتے ہیں اور آٹھ ہارے ہیں، تین ڈرا ہوئے ہیں۔ اس کے صرف 15 پوائنٹس ہیں۔ مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ایورٹن سے نئے سال کے موقع پر، جبکہ لیڈز کا مقابلہ نیو کیسل یونائیٹڈ سے سینٹ جیمز پارک میں ہفتہ کو ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper