Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

پولیس نے 4 بدمعاش کو اصلحہ اور زندہ کارطوس کے ساتھ کیا گرفتار ڈی ایس پی لاء اینڈ آرڈر نے پریس کانفرس میں دی جانکاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 th Dec.

بھاگلپور(منہاج عالم) بھاگلپور پولیس اور ایس ٹی ایف جمالپور کے ذریعے شاہ کنڈ تھانہ کے تحت کشن پور گھوسی ٹولہ میں سشیل پرساد سنگھ کے مکان  میں چھاپہ ماری کر 4 بدمعاش  کو اصلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا.پولیس نے مکان سے دو رائفل 315بور اور 6 زندہ کارطوس بر آمد کیا.مزکورہ باتوں کی جانکاری ڈی ایس پی لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر گوروکمار نے شاہ کنڈ تھانہ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر دی ہے .انہوں نے کہا کہ ایس ٹی ایف ٹیم جمال پور  کے ذریعہ  پولیس کو  اطلاع ملی کہ  شاہ کنڈ تھانہ کے گھوسی ٹولہ باشندہ سشیل پرساد سنگھ کے مکان پر بدمعاشوں  کا جم گھٹا لگا ہوا ہے اور سبھی بدمعاش  ہتھیار کے ساتھ جمع ہوئے ہیں جو کسی  مجرمانہ واردات کو انجام دینے کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں .ڈی ایس پی ڈاکٹر گورو نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آگئ شاہ کنڈ تھانہ پولیس اور اس ٹی ایف ٹیم کے ذریعے سشیل پرساد سنگھ کے مکان پر پہنچ کر چھاپہ ماری کیا گیا جس میں 4 ملزم پون کمار روہیت کمار ویشال کمار اور چھوٹو کمار داس کو غیر قانونی  اصلحہ اور زندہ کارطوس کے ساتھ گرفتار کیا گیا .چھاپہ ماری ٹیم میں ایس ٹی ایف ٹیم جمال پور شاہ کنڈ تھانہ انچارج پنکج کمار جھا سب  انسپکٹر شیام سندر سنگھ اور ریزرو گارڈ شاہ کنڈ تھانہ شامل تھے .

About the author

Taasir Newspaper