Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Dec.
پٹنہ، 21 دسمبر:راجدھانی پٹنہ کے ایک بجلی کے تار کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بائی پاس تھانہ علاقہ کے مارچی گائوں کے قریب کیشو سرسوتی ودیا مندر سینک اسکول کے نزدیک واقع فینولیکس کمپنی کے وائر گودام میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سےآگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں موقع پر موجود ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ ریجنل منیجر سنجیو کمار کے مطابق آگ بجلی کا ٹرانسفرمر جلنے سے لگی۔
کمپنی کے ریجنل منیجر سنجیو کمار نے بتایا کہ گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں کی املاک جل کر راکھ ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح بجلی کے ٹرانسفرمر میں دھماکے کی آواز آئی۔ اس دوران آگ لگ گئی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے، آگ کے شعلے بہت تیز ہو گئے۔ جسے دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھا نا شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ فی الحال اطلاع ملنے تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔