Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th Dec.
پٹنہ، 30 دسمبر:۔ راجدھانی پٹنہ کے منیر تھانہ علاقے میں واقع مہاویر ٹولہ کے گنگا گھاٹ پر جمعہ کے روز غیر قانونی بالو سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ واقعے کے بعد چھ افراد لاپتہ ہیں۔ دیگر کو مقامی لوگوں کی مدد سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی پولیس اور این ڈی ا?ر ایف ٹیم کی مدد سے دوسروں کی تلاش جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ا?ج صبح اس کشتی حادثہ سے قبل کٹیہار میں بڑا کشتی حادثہ ہوا تھا۔ گنگا پر پل تعمیر کر رہی کمپنی ڈی بی ایل کا کارگو جہاز ا?ج صبح گنگا ندی میں الٹ گیا۔ اس واقعے میں 6 ٹرکوں سمیت 2 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ صاحب گنج اور منیہاری کے درمیان گنگا پل بنانے والی کمپنی دلیپ بلڈکون کا کارگو جہاز توازن کھو بیٹھا تھا۔