Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11 th Dec.
پٹنہ 11دسمبر :-پی ایم مودی کی قیاد ت والی بی جے پی حکومت ملک کی صحت خدمات میں بنیادیبہتری لا کر نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ بی جے پی رہنما داکٹر پریم کمار نے کہا ہے کہ جہاں 2014 سے پہلے ایم بی بی ایس کی 44000 سیٹیں تھیں، آج مودی جی نے اسے دگنی سے بڑھا کر 96000 کر دیا ہے۔اب ملک کو پہلے سے زیادہ ڈاکٹر مل رہے ہیں۔ دوسری طرف 2014 سے پہلے میڈیکل پی جی کی سیٹیں 32,000 تھیں، آج یہ دگنی ہو کر 64,000 ہو گئی ہیں۔ آج ماہر ڈاکٹروں کی تعداد ہر سال دوگنی ہو رہی ہے۔ آج ہندوستان ایشیا میں طبی آلات کی چوتھی بڑی مارکیٹ ہے۔ ملک میں 250 سے زیادہ میڈیٹیک اسٹارٹ اپ کام کر رہے ہیں۔ یہ سب مودی جی کا تحفہ ہے۔ ہندوستان میں صحت خدمات مضبوط ہو رہی ہیں۔ لوگ صحت خدمات کے سستے اور قابل رسائی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔