پکنک منانے جارہی اسکول بس حادثے کا شکار، 2 جاں بحق

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 th Dec.

پریاگ راج،17دسمبر:اترپردیش کے پریاگ راج میں ہفتہ کی صبح سڑک پر خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی۔ جہاں بچوں کو لے جانے والی اسکول بس موٹر سائیکل سوار کو بچانے کے لیے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثے میں 2 طلباء کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمی بچوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔یہ حادثہ ہنڈیا علاقے کے سید آباد بھیسکی میں پیش آیا۔ تمام طلباء جونپور ضلع کے کانتی دیوی انٹر کالج کے طالب علم تھے۔ اسکول انتظامیہ طلبہ کو ٹور پر لے کر جارہی تھی۔ بس کرائے پر لی گئی تھی اور انہیں پکنک پر لے جایا جا رہا تھا۔ بس میں 60 سے زائد طلبہ سوار تھے۔ تبھی ایک موٹر سائیکل سوار سامنے آیا۔ بس کے ڈرائیور نے اسے بچانے کے لیے فوراً بریک لگائی لیکن بس الٹ گئی۔ اس کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ بچے مدد کے لیے چیخنے لگے۔ ساتھ ہی اس واقعہ میں بس کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمی بچوں کو علاج کے لیے ایس آر این اسپتال بھیجا گیا ہے۔پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیں کے پہنچ کر راحت اور بچاؤ میں مصروف ہیں۔ گنگا نگر کے ڈپٹی کمشنر پولیس ابھیشیک اگروال سمیت کئی سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بس الٹنے سے اس کے شیشے ہر طرف بکھر گئے۔ کچھ بچے درد سے کراہتے دیکھے گئے۔ دریں اثناء کچھ بچے رو رہے تھے اور بچاؤ کہہ رہے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے کیا کیا ہوگا، موٹر سائیکل سوار کو بچانے کے لیے وہ بس سے توازن بھی کھو بیٹھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ وہ بھی ہسپتال پہنچ رہا ہے۔