Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

پی ایم مودی کی ماں اسپتال میں داخل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Dec.

نئی دہلی،28دسمبر:وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کو احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہیرا بین جو اس سال 100 سال کی ہو گئی ہیں۔ انھیں پہلے بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ مودی نے اس سے پہلے گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے کے بعد گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پر اپنی ماں سے ملاقات کی تھی۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی منگل کو ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے بیٹے، بہو اور پوتے کے ساتھ بانڈی پور جا رہے تھے، جب ان کی مرسڈیز بینز کار کرناٹک کے میسور کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔بچپن میں اپنی ماں ہیرا بین مودی کے سامنے آئی ہر مشکلات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میری ماں جتنی سادہ ہیں، اتنی ہی غیر معمولی ہیں۔ بالکل دوسری تمام ماؤں کی طرح۔ چھوٹی سی عمر میں ہی میری ماں نے اپنی ماں کو کھودیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں میری نانی کا چہرہ یا ان کی گود تک یاد نہیں۔ انہوں نے اپنا پورا بچپن اپنی ماں کے بغیر گزارا ہے۔‘ماں کیلئے پی ایم مودی نے لکھا، جو کہ بیحد ہی جذباتی بلاگ ہے۔ والدہ کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ ان کی ماں دوسرے لوگوں کی خوشیوں میں اپنی خوشی تلاش کرلیتی تھیں اور ان کا دل بہت بڑا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper