Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

چناؤ کراکر لوٹے ملازم کی ٹھنڈ لگنے سے موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

سمستی پور مورخہ 29 دسمبر (محمد خورشید عالم )سمستی پور ضلع کے متھراپور اوپی تھانہ حلقہ کے بازار سمیتی واقع کینرا بینک کے درجہ چہارم کے ملازم ویرو راوت کی جمعرات کی صبح  ٹھنڈ لگنے کے سبب موت ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ انتخابی کام مکمل کر کے رات گئے گھر واپس آئے تھے۔مہلوک   بیگوسرائے ضلع کے لکھمنیا گاؤں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں جو کہ بازار سمیتی کے قریب کرایہ کا مکان لیکر  اہل خانہ کے ساتھ رہتے تھے۔واقعے کے حوالے سے اہل خانہ نے بتایا کہ بدھ کو بلدیاتی انتخابات میں بینک کے اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے گئے ہوئے تھے۔ رات گئے الیکشن کا کام مکمل کرکے واپس آئے۔ صبح اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پھر گھر والے اسے سمستی پور صدر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مہلوک گھر کا اکلوتا کمانے والا بیٹا تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ مہلوک کینرا بینک میں چوتھے درجے کا ملازم تھا اور اسے 2034 میں ریٹائر ہونا تھا۔ میونسپل انتخابات کے حوالے سے ان کی ڈیوٹی میونسپل کارپوریشن علاقہ کے متھرا پور ہائی اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن پر لگی ہوئی تھی۔ دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper