Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.
اردو اسکولوں کے لئے محکمۂ تعلیم سے فہرست تعطیلات ہو شائع : محمد رفیع
پٹنہ، 29/ دسمبر، محکمۂ تعلیم پرائمری ایجوکیشن بہار سے اردو میں فہرست تعطیلات شائع کرانے کے سلسلے میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے وفد نے شیعہ وقف بورڈ بہار کے چیئرمین جناب افضل عباس سے ملاقات کی۔ وفد میں محمد جاوید عالم ، محمد امان اللہ اور وقار عالم شامل تھے۔ وفد کی قیادت قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع کر رہے تھے۔ جناب افضل عباس سے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہا کہ ڈایریکٹر پرائمری ایجوکیشن بہار نے کلاس اول سے آٹھویں تک کے لئے جو فہرست تعطیلات شائع کیا ہے وہ ہندی اسکولوں کے لئے ہے جس میں نہ تو جمعہ کی قید رکھی گئی ہے اور نہ ہی مسلم تہواروں کا ہی خیال رکھا گیا ہے اس لئے اردو اسکولوں کے لئے محکمۂ تعلیم سے اردو اسکولوں کے واسطے فہرست تعطیلات شائع کرانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں آپ اپنے سطح سے وزیر وزیر اعلی و وزیر تعلیم کو مکتوب ارسال کر اس نیک کام کو انجام دینے کی زحمت کریں۔ اس پر انہوں نے ہمیں ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی۔