Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

چین نے اپنی شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کا مشورہ دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 th Dec.

کابل،14دسمبر:افغانستان میں چین کے ایک ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے کے بعد چین نے اپنے شہریو ںکو سورش زدہ ملک سے جلد نکلنے کو کہا ہے۔ یہ حملہ چینی سفارتکاروں پر کیا گیا اور ا س حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ۔ اس ہوٹل میں اکثر چینی سفارتکار اور تاجر قیام وطعام کرتے تھے۔ اس حملے میں ایک درجن سے زیادہ چینی شہری زخمی ہوئے اور ان میں سے 5کی حالت کافی نازک بتا ئی جا رہی ہے۔ افغان حکومت نے کہا کہ اس حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ حملے کے وقت 30سے زیادہ چینی شہری ہوٹل میں موجود تھے ان میں یومنگ بھی شامل ہیں۔ جو چائینا ٹائون کمپلکس کے سربراہ ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ہوٹل کو بند کیا گیا ہے۔ عینی شاہدینی کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر بموں سے حملہ کیا گیا اور پھر حملہ آواروں نے ہوٹل کے کمروں میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ چین نے کہا کہ ان حالات میں ان کے شہریوں کو کابل میں رہنا مناسب نہیں ہوگا او راس لئے انہیں کہا گیا کہ جلد ازجلد وطن واپس لوٹیں ۔ جب سے افغانستان میں طالبان کی حکومت آئے اس کے بعد سے چین کے اثاثات پر یہ پہلا حملہ ہے۔ طالبان کی حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لئے کوشش کررہی ہے لیکن دہشت گردانہ حملوں میں پچھلے کئی مہینوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے ہفتے پاکستا ن کے سفارتکارت پر بھی حملہ کیا گیا لیکن وہ اس حملے میں بال بال بچ گیا۔ حکومت چین نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں اپنے شہریو ںکو کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ان کے جان ومال کو خطرہ لاحق ہے۔ اس لئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ وہاں سے نکل جائیں یہ حملہ ہوٹل لوگان میں ہوا اور تین حملہ آور بھی مارے گئے۔ کابل پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ لیکن بعد میں تمام حملہ آواروں کو ہلاک کردیا گیا ۔

About the author

Taasir Newspaper