Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

ڈائریکشن کے ذریعہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیںکنگ خان کے لاڈلے آرین خان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے لاڈلے بیٹے آرین خان ان دنوں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تاہم وہ اپنے کیریئر کا آغاز اداکاری سے نہیں بلکہ ہدایت کاری سے کرنے جا رہے ہیں۔ آرین خان نے جیسے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پہلے پروجیکٹ کا اعلان کیا، ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباددینا شروع کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق آرین خان نے اپنا پہلا سکرپٹ مکمل کرلیا ہے۔ وہ اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے۔ انسٹاگرام پر اپنی اسکرپٹ نوٹ بک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے آریان نے لکھا ،’ ریپڈ ود ڑائیٹنگ (رائیٹنگ کا کام ختم)ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔
تصویر میں کلیپر بورڈ پر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ہوا لکھا ہے۔ جس سے واضح ہے کہ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری آرین کریں گے۔ خبر یہ بھی ہے کہ شاہ رخ کی لاڈلی سہانا خان اس فلم میں کام کرنے والی ہیں ، یعنی آرین اپنے پہلے پروجیکٹ میں بہن سوہانا کو ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’واو… میں سوچ رہا ہوں… بھروسہ کیاہے… خواب پورا ہوگیا ، اب ہمت ہے… پہلے پروجیکٹ کیلئے نیک خواہشات‘۔ یہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ والد شاہ رخ کے علاوہ کئی مشہور شخصیات بھی آرین خان کو نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہیں جن میں کترینہ کیف کا نام سرفہرست ہے۔ ذرائع کے مطابق آرین خان جس فلم کو ڈائریکٹ کرنے جارہے ہیں وہ ایک تھرلر فلم ہوسکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2021 میں آرین خان منشیات کے ایک مبینہ چھاپے میں گرفتاری کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ وہ تقریباً ایک ماہ آرتھر روڈ جیل میں بھی رہے۔ تاہم چند ماہ قبل انہیں اس معاملے میں کلین چٹ بھی مل گئی تھی

About the author

Taasir Newspaper