Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.
سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر اظہار احمد کی جانب سے کونسل کے چیئر مین دیویش چندر ٹھاکر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
پٹنہ :28دسمبر (پی آر )جنتا دل یو رہنما سابق رکن اسمبلی ، روزنامہ پیاری اردو کےچیف ایڈیٹر اور کونسل میں اسٹیمیٹ کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر اظہار احمد کی جانب سے کونسل کے چیئر مین دیویش چندر ٹھاکر کے اعزاز میں پٹنہ کے ہوٹل پاٹلی پترا کانٹینیٹل میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی ، آر جے ڈی رہنما عبدالباری صدیقی ، قانون کے وزیر شمیم احمد ، پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس راجندر پرساد ، بہار ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر امتیاز احمد کریمی ، رکن اسمبلی محمد علی اشرف ، ایم ایل سی محمد خالد انور ، سنی وقف بورڈ کے چیئر مین محمد ارشاد اللہ ، شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین افضل عباس ، سابق ایم ایل سی روضینہ خاتون سمیت انتظامیہ کے کئی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر روزنامہ تاثیر کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گوہر کو ان کے صحافتی خدمات کیلئے کلدیپ نیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔