Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.
نئی دہلی،8دسمبر:سماج وادی پارٹی کی ڈمپل یادومین پوری لوک سبھا سیٹ سے بھاری اکثریت سے جیت رہی ہیں۔وہ اپنے قریبی مد مقابل بھارتیہ جنتا پارٹی کے روبراج سنگھ سے سوا دولاکھ ووٹوں سے آگے ہے۔ضمنی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے سردار صاحب اور چھتیس گڑھ کے بانو پرتاپ پور حلقوں میں آگے ہے۔جبکہ رامپور سے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خاں کے قریبی ساتھی بی جے پی امیدوار سے آگے چل رہے ہیں۔راشٹریہ دل کے امیدوار مدن بھیا اترپردیش کے کھتولی سیٹ سے جیت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ مین پوری لوک سبھا سیٹ سے پچھلی بار ملائم سنگھ یادو جیتے تھے۔ لیکن ان کی موت کے بعد سماج وادی پارٹی نے ڈمپل یادو کو اس سیٹ سے اپنا امیدوار بنادیا ہے۔ بیجو جنتا دل کے امیدوار برساد سنگھ آدم پور حلقے سے جیت گئے ہیں۔