Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

ڈنمارک میں دہشت گردی کو سولہ سال سزائے قید

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Dec.

کوپن ہیگن،21دسمبر: ڈنمارک میں داعش کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے شامی شہری کو سولہ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ یہ پہلا موقع پے کہ کسی شخص کو ان بنیادوں پر عمر قید کی سزا ڈنمارک کی عدالت کی طرف سے سنائی گئی ہے۔اس 35 سالہ شامی شہری علی المصری کو عدالت نے دہشت گردانہ کوشش کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دیا نیز داعش کو مالی امداد بھیجنے کا جرم وار قرار دیاہے۔ اسے ڈنمارک اور جرمنی کی مشترکہ کارروائی کے دوران فروری 2021 میں گرفتار کیا تھا۔ڈنمارک کے پراسکیوٹر جان کیٹر نیلسن نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان گرفتاریوں کی وجہ سے ہم نے کئی حملے ناکام بنا دیے ہیں۔عدالت سے سزا پانے والے 35 سالہ علی المصری نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا تھا اور اپپنے کمرے میں رکھے گئے بارہ کلو بارودی سامان کو آتش بازی کے لیے قرار دیا تھا۔علی المصری کے علاوہ اس کی عراقی نڑاد ڈینش بیوی اور بڑے بھائی کو بھی اس کے ساتھ تعاون کے جوم میں بالترتیب ماہ اور 6 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ بھائی کو سزا بھگتنے کے بعد ڈنمارک سے ڈیورٹ کر دیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper