Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.
سڈنی ،27دسمبر:آسٹریلیا کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایک ہی روز میں دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، وہ 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بیٹر بن گئے۔ڈیوڈ وارنر 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے گزشتہ برس ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ڈیوڈ وارنر 200 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، وہ ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ڈیوڈ وارنر نے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کی۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دسویں بلے باز ہیں۔