Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

کانگریس رہنما کوجان بچانے کیلئے جنگل میں پناہ لینی پڑی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6 th Dec.

احمد آباد ،5دسمبر:گجرات میں کانگریس کے امیدوار نے دعویٰ کیا کہ اس پر بی جے پی کے کارکنوں نے حملہ کیااور وہ ساری رات جنگل میں گزاری۔کانتی کھراڑی جو کہ گجرات کے دانتا اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار ہیں نے کہا کہ انہوںنے بی جے پی کے امیدوار لادھو پراگھی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کل رات 150غنڈے تلوار سے مجھے مارنا چاہتے تھے اور میں ان کے چنگل سے بھاگ گیااور بعد میں جنگل میں پناہ دی ۔ پولیس نے مجھے وہاں پایا ۔ان پر اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ لوگوں سے ووٹ مانگنے کے لئے جارہے تھے اوربی جے پی کی حامیوں نے ان کی کار کو گھیر لیا۔ میں کار سے بھاگا اور 10-15کلو میٹر کا فیصلہ طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بی جے پی کے امیدوار نے ان کو دھمکی دی اور الیکشن کمیشن کو اس بارے میں بتایاگیا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جب کانتی کھڑارے کے خبر پھیل گئی تو راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ان حربوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔کانگریس امیدوار کو جان بچانے کے لئے جنگلوں میں پناہ لینی پڑی۔

About the author

Taasir Newspaper