Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

کراچی ٹیسٹ: پاکستان 438 رنز بناکر آؤٹ، نیوزی لینڈ اوپنر کابھی کمال

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.

کراچی ،27دسمبر:کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کیں۔مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم نے 130.5 اوورز بیٹنگ کی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے پہلی اننگز کا آغاز کیا۔اس سے قبل پہلے دن 161 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہنے والے بابر اعظم آج صبح 3 گیندیں ہی کھیل سکے، جس کے بعد انہیں بغیر کوئی رن بنائے ٹِم ساؤتھی نے کیچ آؤٹ کرا دیا۔کپتان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد آغا سلمان نے ایک اینڈ سنبھال لیا ،تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔نعمان علی کو 7 رنز پر نیل ویگنر اور محمد وسیم کو 2 رنز پر اش سودھی نے آؤٹ کیا تاہم آغا سلمان نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی اور نصف سنچری بنائی۔کھانے کے وقفے کے بعد میر حمزہ کو 1 رن پر اش سودھی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔آخری کھلاڑی کے ساتھ کریز پر موجود آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اس دوران انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔آغا سلمان کو 103 رنز پر ٹِم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔پاکستان نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نے سنچری اور سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔کراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔وہیں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے نیوزی لینڈ نے 165 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹام لیتھم 126 گیندوں پر 78 اور ڈیون کونوے 156 گیندوں پر 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلی اننگز میں پاکستان سے 273 رنز پیچھے ہے۔ لیتھم نے اب تک 8 چوکے لگائے ہیں، جبکہ کونوے کے بلے سے 12 چوکے نکلے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper