Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

کرسٹیانو رونالڈو کا جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ جھگڑا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

دوحہ ، 3 دسمبر : پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ اس وقت تلخ کلامی ہوئی جب اس نے سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر جلد گراؤنڈ سے باہر نہ جانے پر مجھ پر تنقید کی۔رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو میچ کے 65 ویں منٹ میں گراؤنڈ میں اپنے متبادل کھلاڑی کو بھیجے جانے پر ناراض نظرآئے۔کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے متبادل کھلاڑی کو بلانے پر جنوبی کوریا کے کھلاڑی نے مجھ سے کہا کہ جلدی گراؤنڈ سے باہر جاؤ۔اسٹار فٹ بالر نے کہا کہ میں نے جنوبی کوریا کے فٹ بالر کو خاموش رہنے کا جواب دیا کیونکہ اس کے پاس کوئی اختیار نہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اگر میں تیزی سے نہیں جارہا تھا تو ریفری کو کہنا چاہیے تھا، اس معاملے میں کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے، یہ صرف میچ کے دوران کی گرما گرمی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper