Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

کرکٹر مناف پٹیل کے بینک کھاتے منجمد، 52 لاکھ روپے ضبط

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

نوئیڈا،16دسمبر: یو پی آر ای آر اے یعنی اتر پردیش ریئل ایسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی آر سی (ریکوری سرٹیفکیٹ) پر کارروائی کرتے ہویئے سابق بین الاقوامی کرکٹر مناف پٹیل کے بینک کھاتے منجمد کرتے ہوئے 52 روپے کی وصولی کی ہے۔ سابق کرکٹ ’نواس پروموٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ میں ڈائریکٹر ہیں۔خیال رہے کہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے سیکٹر 10 میں ’نواس پروموٹرس پرائیوٹ لمیٹڈ‘ کا ’لیف ٹرائے‘ نام سے رہائشی پروجیکٹ ہے۔ اس پروجیکٹ کے بروقت مکمل نہ ہونے پر خریداروں نے یوپی ریرا (آر ای آر اے) میں شکایت کی تھی۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے یوپی ریرا نے بلڈر کے خلاف حکم جاری کر دیا۔ حکم کی تعمیل نہ کرنے پر یوپی ریرا نے آر سی (سند برائے وصولی) جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ضلع انتظامہ نے بلڈر کیخلاف یو پی ریرا کی تقریباً 10 کروڑ روپے کی 40 وصولی اسناد جاری کی ہیں۔ معاملہ میں دادری تحصیل کی ٹیم وصولی کی کوشش کر رہی ہے لیکن بلڈر رقم ادا نہیں کر رہا۔ تحصیل ٹیم نے کمپنی کے ڈائریکٹروں سے بھی وصولی شروع کر دیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ کرکٹر مناف پٹیل بھی کمپنی میں ڈائریٹر ہیں۔ نوئیڈا اور گجرات میں ایکسس بینک کی 2 شاخوں میں سابق کرکٹر کے دو کھاتوں کو منجمد کرتے ہوئے آر سی کی رقم وصول کی ہے۔ دونوں کھاتوں کے تقریباً 52 لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper