Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

کشن گنج میونسپل کونسل ایریا کو صاف اور سرسبز بنانے میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔ اندر دیو پاسوان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

کشن گنج 31 دسمبر (محمد شاداب غیور) آج کشن گنج کے انسان اسکول/کالج میں کشن گنج میونسپل کونسل کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ اندر دیو پاسوان، نائب صدر نکہت کلیم، بہادر گنج نگر پنچایت کی صدر شاہرا ، وارڈ نمبر 22 کے کونسلر مسٹر محمد کلیم الدین ، وارڈ  نمبر 2 کے وارڈ کونسلر مسٹر اشوک پاسوان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں مذکورہ تمام مہمانوں کا شال اور پھولوں سے  پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر دیگر مہمانوں کے ساتھ پروفیسر رقیب اور سماجی کارکن حاجی علی رضا صدیقی بھی موجود تھے، جہاں انہیں بھی  اعزاز  سے نوازا گیا۔ کشن گنج میونسپل کونسل کے صدر ایڈوکیٹ اندر دیو پاسوان، نائب صدر محترمہ نکہت کلیم، کشن گنج میونسپل کونسل کے سابق نائب صدر محمد کلیم الدین، اور بہادر گنج نگر پنچایت صدر نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ مذکورہ اسکول کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کشن گنج میونسپل کونسل کے چیئرمین ایڈوکیٹ اندر دیو پاسوان نے کہا کہ ہمیں کشن گنج ضلع سے ناخواندگی کو ختم کرنا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں اور کام کیا جائے۔ ان تعلیمی اداروں میں جو لوگ کام کرتے ہیں اور ہمیشہ سرگرم حصہ لیتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشن گنج کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔محمد کلیم الدین نے یہاں موجود تمام اساتذہ اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ثقافت پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انسان سکول کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔کشن گنج میونسپل کونسل کے نائب صدر نکہت کلیم نے کہا کہ علم زندگی ہے اور جہالت موت ہے اس لئے خود کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیار کریں۔ پروفیسر رقیب نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بہادر گنج نگر پنچایت صدر نے خوشگوار اور کامیاب زندگی میں تعلیم کی اہمیت پر خصوصی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر زندگی بے معنی ہے۔انسان اسکول کی اکیڈمک ہیڈ شفاء سید حفیظ، جو اسٹیج کی نظامت کررہے تھے نے تعلیم کے میدان میں کام کرنے کے اپنے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر حاجی علی رضا صدیقی نے انسان سکول کی خوبیاں بیان کیں۔ اور کہا کہ وہ تمام لوگ جو تعلیمی میدان میں کام کر رہے ہیں وہ قابل احترام ہیں۔ اس وقت تعلیم بہت بڑی کامیابی ہے جس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ جمیل بھائی، شوکت بھائی، پرساد بھائی، آفاق بھائی، راجہ رام بھائی، اشفاق بھائی، شکیرا باجی اور نگار باجی وغیرہ نے آئےمہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، آخر میں رضا سید حفیظ نے اظہار تشکر پیش کیا۔

About the author

Taasir Newspaper