Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

کل ہند بین الاساتذہ اردو خوش خطی مقابلہ میں حامد حسین ندوی اول

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

پٹنہ02 دسمبر(پریس ریلیز) الحرا پبلک اسکول شریف کالونی کے اساسی استاذ حامد حسین ندوی نے یونائٹیڈ اسٹوڈنٹس اسو سی ایشن ، مومن پورہ ،ناگ پور ، مہاراشٹر کے تحت ہونے والے کل ہند بین الاساتذہ اردو خوش خطی مقابلہ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔کل ہند بین الاساتذہ اردو خوش خطی کا مقابلہ یوم تعلیم کی مناسبت سے منعقد ہوا تھا ، جس میں حامد حسین ندوی نے اپنی خوش خطی کا نمونہ پیش کیا اور آپ نے پورے ملک میں اول مقام حاصل کیا۔ اسوسی ایشن کی جانب سے حامد حسین ندوی کو خوشی خطی مقابلہ میں اول مقام حاصل کرنے پر ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نواز ا گیا ۔اسوسی ایشن کے صدر جاوید احمد انصاری نے حامد حسین ندوی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اس موقع پر الحراپبلک اسکول ،شریف کالونی کے تمام اساتذہ بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔الحرا پبلک اسکول شریف کالونی کے ڈائریکٹر محمد انور نے اسوسی ایشن کے صدر جاوید احمد انصاری کا شکریہ اداکیا ہے اور مبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کے درمیان وقتاً فوقتاً حوصلہ افزا مسابقے تو اکثر تنظیمیں کراتی ہیں مگر اساتذہ کے لیے اس طرح کی پیش رفت کم دیکھی جاتی ہے۔ ڈائریکٹر محمد انور نے جاوید احمد انصاری سے مستقبل میں اس طرح کے اور بھی مسابقے کی توقع ظاہرکی ہے تاکہ اساتذہ کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی۔ حامد حسین ندوی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں طالب علمی کے ہی زمانے سے اپنی خوش خطی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آپ نے زمانۂ طالب علمی میں ندوہ کے مشہور عربی رسالہ ’’الرائد ‘‘ کی بھی کتابت کی ہے۔ الحرا پبلک اسکول ،شریف کالونی میں دورانِ تدریس خوشخطی کے موضوع پر کئی جلدوں میںکتابیں( نقوشِ قلم ،نگار قلم)بھی آپ نے تصنیف فرمائی ہیں۔غیر اردوداں طبقے کو اردو پڑھانے کے لیے بھی آپ نے ایک کتاب’’آئیے اردو سیکھیں‘‘ کتاب تصنیف فرمائی ہے۔ حامد حسین ندوی بہاراردو اکادمی پٹنہ میں غیر اردو داں برادرانِ وطن کو بھی پندرہ دنوں میں اردو پڑھنا لکھنا سکھا کر اپنے فن تدریس وخوش خطی کا جوہر دکھا چکے ہیں۔ بہار اردو اکادمی نے آپ کی اس نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے توصیفی سند بھی دی ہے۔ اسی طرح پٹنہ ضلع کی سطح پر روٹری کلب نے بھی آپ کی خوش خطی اور اردو زبان کی بہترین تدریسی خدمات سے متاثر ہوکر ایک تقریب میں بہار کے وزیر اعلی عزت مآب نتیش کمار کے ہاتھوں ایوار ڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ پٹنہ کی سطح پر ہونے والے مسابقوں کی سرٹیفکیٹ پر خوش نما انداز میں نام لکھنے کے لیے اداروں کے ذمہ داران حامد حسین ندوی سے لازماً رجوع کرتے ہیں۔

 

About the author

Taasir Newspaper