Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

کوہلی اور انوشکا سالِ نو کی تقریبات میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

دبئی ؍نئی دہلی ، 31دسمبر : سال 2022 اپنے آخری پڑاؤ پرہے،محض چند گھنٹوں کایہ مہمان ہے، جب آپ یہ خبر پڑھ رہے ہوں گے ، توجنوری کی پہلی تاریخ ہوگی۔الغرض !دُنیا بھر میں نئے سال کو منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ادھر ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی سال نو کی آمد کو خصوصی بنانے کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ دونوں نے دبئی سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ کوہلی دبئی جانے سے قبل دہلی پہنچے، یہاں سے یہ جوڑا سال نو کی تقریبات کے لیے براہ راست دبئی پہنچے۔ دبئی پہنچنے کے بعد کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ مداح اس جوڑے کی ان تصاویر کو بیحد پسند کر رہے ہیں۔واضح ہوکہ کوہلی کو سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ اب وہ 10 جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں براہ راست ٹیم انڈیا کے ساتھ شامل ہوں گے۔ اس صورتحال کوہلی ون ڈے سیریز سے پہلے ملنے والے وقت کا خوب استعمال کر رہے ہیں۔ کوہلی اکثر ٹیم انڈیا سے بریک کے دوران اپنی بیوی انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کے ساتھ چھٹیوں پر جاتے ہیں۔ کوہلی کے لیے یہ سال بہت اچھا رہا، انھوں نے اس سال اپنے بلے سے کئی شاندار اننگز کھیلی ہیں۔ اسی سال ہی انہوں نے اپنی سنچریوں کی خشک سالی ختم کی، اور ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کیخلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔نیز انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں ونڈے میں سنچری بھی بنائی۔ یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کی 72ویں سنچری تھی۔

About the author

Taasir Newspaper