Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec
پٹنہ، ۲؍دسمبر: کڑھنی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں مہاگٹھبندھن (جے ڈی یو) امیدوارمنوج کشواہا کثیر ووٹوں سے کامیاب ہوں گے۔عوام وزیر اعلی نتیش کمار کے فلاحی کام اور نظم و نسق سے بے حد متاثر ہیں اور ان کی سیاسی قیادت پر بھروسہ کرتے ہیں۔لوگوں کے سامنے نتیش کمار کے دور حکومت میں انجام پانے والے ترقیاتی کام ہیں ۔ سڑکیں ، پل،تعلیم و صحت عامہ کے وسائل میں اضافے،بجلی و پانی کی ہر جانب فراہمی ،شراب بندی اوربدعنوانی پر سخت گرفت جیسی کارروائیاں بھی لوگوں کی نظر میں ہیں۔ان تاثرات کا اظہار اقلیتی سیل،جنتادل(متحدہ)‘بہار کے ان ریاستی عہدیداروں نے کیا ہے جوسیل کے ریاستی صدر جناب سلیم پرویز (سابق ڈپٹی چیئرمین ،بہار قانون ساز کونسل)کی ہدایت پر گزشتہ کئی دنوں سے حلقے میں انتخابی تشہیر میں گائوں گائوں کے دورے کرکے ووٹروں سے جے ڈی یو امیدوار کے حق میں ووٹ دہی کی گزارش کر رہے ہیں۔اس دورے میں سیل کے ریاستی نائب صدر غلام غوث راعین‘سارن، جنرل سکریٹری عابد حسین وسرفراز عالم‘مشرقی چمپارن، اکرام عدنان خان‘ سیوان، مولانا اظہار اشرف‘سمستی پور اور سکریٹری محمد توحید انصاری‘سمستی پور کے ساتھ ہی جے ڈی (یو) بنکر سیل کے سابق صدرمولانا عمر نورانی و شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین ببلو معصومی بھی شامل ہیں۔