Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec
پٹنہ، 2 دسمبر:وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش سہنی نے کہا کہ کڑھنی اسمبلی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں وی ا?ئی پی سب سے ا?گے ہیں۔ جبکہ بی جے پی اور عظیم اتحاد کی شکست یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ میں وی آئی پی کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔ واضح ہو کہ کڑھنی میں 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 8 دسمبر کو ا?ئیں گے۔
مکیش سہنی نے کہا کہ بی جے پی اور عظیم اتحاد دونوں کے امیدوار باہر کے ہیں ، جب کہ وی ا?ئی پی امیدوار نیلبھ کڑھنی کے بیٹے ہیں۔ وی ا?ئی پی کو تمام برادریوں کی حمایت حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وی آئی پی مہم میں سب سے آگے ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ نوجوان وی ا?ئی پی کے ساتھ ہیں۔
دراصل انیل سہنی کا نام ٹکٹ گھوٹالے میں سامنے آیا ہے جس میں قصور وار ثابت ہونے کے بعد ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔ ساتھ ہی 5 دسمبر کو انتخاب ہو رہے ہیں اور نتائج 8 دسمبر کو ا?ئیں گے۔ عظیم اتحاد سے کڑھنی اسمبلی سیٹ جے ڈی یو کے کھاتے میں چلی گئی ہے اور جے ڈی یو نے یہاں سے سابق وزیر اور 10 سال سے ایم ایل اے منوج کشواہا کو نامزد کیا ہے۔ جبکہ بی جے پی نے کیدار گپتا کو ٹکٹ دیا ہے۔