Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 th Dec.
مدنی پور/14 دسمبر (تاثیر بیورو) کھڑگ پور کے کھریدا میں واقع رام نیواس دھرم شالہ میں انٹرنیشنل ہیومین رائٹ کی طرف سے کھڑگ پور کے 24 اشخاص کوقابل فخر اعزاز سے نوازا گیا، اور انہیں سند پیش کیا گیا۔ ان 24 لوگوں میں کھڑگ پور یوتھ فورم فار سوشل سروس کے سکریٹری ایس اے ایس خان کو بھی سند سے نوازا گیا، اس پر مسرت کے موقع پر ایس اے خان کے گھر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔