Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

کیا رونالڈو کے شاندار فٹ بال کیریئر کے زوال کا آغاز ہوگیا؟

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9 th Dec.

دوحہ ،9دسمبر: پرتگال کی فٹ بال ٹیم کے منیجر فرنانڈو سینٹوز کا فیفا ورلڈکپ میں کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔فرنانڈو سینٹوز نے رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ کامیاب رہا اور پرتگال نے اس میچ میں سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے شکست دی تھی۔دراصل ہوا یوں کہ پرتگال کی ٹیم کے کوچ نے آخری گروپ میچ میں رونالڈو کی جگہ نوجوان کھلاڑی گونکالو راموس کو شامل کیا اور انہیں اپنے اس فیصلے پر بہت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن راموس کو کھلانا کوچ کے لیے جیک پاٹ ثابت ہوگیا۔گونکالوراموس نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے بہت تعریفیں سمیٹیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کافی مشکل میں نظر آرہے ہیں پہلے تو ان کا اپنے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ تعلق ایک جھگڑے پر ختم ہوا۔اس کے بعد اب فیفا ورلڈ کپ کے دوران تو پرتگال کی ٹیم نے وہ کر دکھایا جس کے بارے میں کبھی سوچنا بھی ممکن نہیں تھا۔ پرتگال کے کوچ فرنانڈو سینٹوز کو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف نہ کھلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس بات کا اندازہ ضرور ہو گا کہ وہ ٹیم میں کتنی بڑی تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی میں اگر پرتگال ہار جاتا تو ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا ذمہ دار کوچ فرنانڈو سینٹوز کو قرار دیا جاتا۔مگرحیران کْن بات یہ ہے کہ اتنا بڑا فیصلہ لینے کے باوجود بھی پرتگالی کوچ پر میچ کے دوران بہت ہی پراعتماد نظر آئے اور پرتگال کی ٹیم بھی اس میچ میں پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک اور چست نظر آئی۔پرتگال کی ٹیم نے میچ میں برنارڈو سلوا اور برونو فرنینڈس جیسے مڈ فیلڈرز کے بل بوتے پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اس میچ کے دوران نہ صرف پرتگال کے نئے کھلاڑی گونکالو راموس نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی بلکہ ٹیم میں ہمیشہ دب کر کھیلنے والے انتہائی باصلاحیت کھلاڑی جواؤ فیلکس بھی اآزادی سے کھیلتے ہوئے نظر آئے۔اس میچ سے پہلے رونالڈو نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں 514 منٹ تک کھیلا تھا لیکن ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے جبکہ راموس نے صرف 67 منٹ میں 3 گول کیے۔

About the author

Taasir Newspaper