Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

کیف کی فضاؤں میں روس کے 9 ڈرونز مار گرائے ہیں: یوکرین

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Dec.

کیئف،19دسمبر: دارالحکومت کیف میں زور دار دھماکوں کے بعد یوکرین کی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے پیر کی صبح روسی افواج کی جانب سے دارالحکومت کے اوپر شروع کیے گئے 9 ڈرونز کو مار گرایا۔یوکرین کے دارالحکومت کیف کی فوجی انتظامیہ نے پیر کی صبح سویرے 9 ایرانی ساختہ ڈرونز کو مار گرانے کا اعلان کیا جب وہ کیف کی فضائی حدود میں پرواز کر رہے تھے۔، روس کی جانب سے خطے پر کیے جانے والے تازہ حملے میں۔عینی شاہدین نے کہا دارالحکومت کے شہر اور اطراف کے علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے ٹیلی گرام ایپلی کیشن پر کہا کہ روس نے ایرانی ساختہ ڈرونز کا حوالہ دیتے ہوئے بڑی تعداد میں شاہد ڈرون سے دارالحکومت پر حملہ کیا۔یاد رہے گزشتہ اکتوبر سے روس نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے شروع کیے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی بجلی اور حرارتی نظام منقطع ہے۔ روس نے یوکرین میں اہداف پر سینکڑوں ایرانی ساختہ شاہد136 ڈرون لانچ کئے ہیں۔ اسی کے باعث جس کے جواب میں ایران پر سخت بین الاقوامی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مغربی طاقتیں تہران پر الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے ، ایران نے روس کو ڈرونز کی فراہمی کا اعتراف کیا ہے تاہم کہا ہے کہ اس نے یہ ڈرون یوکرین پر روسی جنگ مسلط جانے سے قبل فراہم کئے تھے۔۔روسی حملوں میں یوکرین میں منقظع ہونے والی بنیادی سہولیات کی بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ میٹرو نیٹ ورک سے تمام کیف کے رہائشیوں کو پانی کی سپلائی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ جمعہ کو روس کی جانب سے 70 سے زائد میزائل داغے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ملک بھر میں بجلی منقطع ہوگئی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper