Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.
پٹنہ3دسمبر:( پریس ریلیز) کیندریہ اسکولوں میں 13 ہزارسے زائد عہدوں پر امید واروں کا بحالی کا موقع ملا ہے۔ سیٹیٹ (CTET) پاس بی ۔ایڈ ، ڈی ایل اےڈ امید واروں کی چھ ہزار سے زیادہ عہدوں پر بحالی ہو سکے گی۔یہ باتیں ماہر تعلیم امتیاز احمد کریمی نے اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دینے کا جذبہ رکھنے والے امید واروں کے مفاد میں بتائیں۔
جناب کریمی نے اس سلسلے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن(کے وی ایس) کی جانب سے کل 13404 عہدوں پر بحالی کے سلسلے میں گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں۔ یہ بحالیاں تدریسی و غیرتدریسی عہدوں پر کی جا رہی ہیں۔ کے وی ایس کی جانب سے کافی دنوں کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر بحالیوں کے لئے نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے۔
کے وی ایس کی جانب سے شائع اشتہار کے مطابق مختلف عہدوں کے لئے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز 5 دسمبر 2022 سے ہوگا جب کہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 26 دسمبر 2022تک مقرر ہے۔کیندریہ ودیالیوں میں بحالی کیلئے درخواست فارم کی فیس جنرل ، اوبی سی اور ای ڈبلیو ایس زمرہ کے امید واروں کےلئے 1000 روپے متعین ہے جب کہ ایس سی، ایس ٹی اور ایکس سروس مین کے لئے کوئی درخواست فارم فیس نہیں ہے۔KVS کے مطابق مذکورہ عہدوں کے لئے تعلیمی اہلیت پرائمری ٹیچر ( پی آر ٹی)عہدہ کے لئے امید واروں کو بارہویں پاس کے ساتھ ڈی ایل ایڈ/جے بی ٹی کے ساتھ CTETکامیاب ہونا ضروری ہےیا جو CTETآئندہ امتحان میں شریک ہونے والے ہیں وہ بھی اس کے لئے درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔
وہیں ٹی جی ٹی کے لئے گریجویشن کے ساتھ بی ایڈاور پی جی ٹی کے لئے متعلقہ سبجیکٹ میں پی جی کے ساتھ بی ایڈ ہونا ضروری ہے۔جناب امتیاز کریمی نے اس سلسلے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان عہدوں پر منتخب ہونے کے لئے امید واروں تحریری امتحان میںکامیابی کے بعد اسکل ٹسٹ، انٹر ویو ، ضروری دستاویزات ویری فیکیشن اور میڈیکل جانچ کے مرحلے سے گذرنا ہوگا۔اس سلسلے میں مزید تفصیل یا فارم بھرنے کے طریقہ کار جاننے کے لئے ویب سائٹ
https;//kvsangathan.nic.in پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔جناب امتیاز احمد کریمی نے تمام ویسے امید واروں سے جن میں مذکورہ عہدوں پر بحالی کے لئے تمام اہلیت اور شرائط و ضوابط پائے جاتی ہیں ، وہ ضرور درخواست فارم بھریں۔ محنت اور لگن سے تیاری کریں۔ کامیابی ضرور مقدر بنے گی۔ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔