Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

کے سی آر 14دسمبر کو دہلی میں بی آر ایس دفتر کا افتتاح کرینگے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12 th Dec.

حیدرآباد، 12 دسمبر :وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ 14 دسمبر کو نئی دہلی میں بھارتیہ راشٹرا سمیتی کے آفس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی، رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار اور دیگر قائدین نے نئی دہلی میں پارٹی آفس کیلئے مختص اراضی کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی سردار پٹیل مارگ پر واقع بی آر ایس کے مرکزی آفس کا افتتاح کرنے کے بعد مذہبی رسومات اور یاگم میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب اور یاگم کے انعقاد کیلئے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی وزیر نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے اراضی پر تمام انتظامات کو قطعیت دی اور آفس میں تزئین نو کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پارٹی صدر، عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کیلئے چیمبرس ان میں فرنیچر اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ تعمیر میں واستو کا بطور خاص خیال رکھا گیا ہے۔ واستو کے ماہر سدھاکر تیجا نے ریاستی وزیر کے ہمراہ یاگم کے مقام کا واستو کے مطابق تعین کیا۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میں بی آر ایس کیلئے علحدہ مرکزی آفس تعمیر کیا گیا ہے جس کے کاموں کی نگرانی وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے شخصی طور پر کی تھی۔ بی آر ایس کی سرگرمیوں کو تلنگانہ کے باہر وسعت دینے کیلئے 14 دسمبر کو وزیراعلی افتتاح کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ مختلف قومی اور علاقائی جماعتوں کے قائدین سے ربط قائم کیا جارہا ہے تاکہ انہیں افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاسکے۔

About the author

Taasir Newspaper