Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

گزشتہ 5 ماہ میں 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کئے: سعودی وزارت حج و عمرہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12 th Dec.

ریاض،12دسمبر: سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کر دئے گئے ہیں۔یہ ویزے وزارت حج و عمرہ کی ان کوششوں کے فریم ورک کے تحت جاری کئے گئے جن کے تحت متعدد شعبوں کی شراکت داری کے ساتھ حج و عمرہ کے لئے آنے والوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اسی فریم ورک کے تحت وزارت کی ویب سائٹ اور ’’نسک‘‘ پلیٹ فارم سے الیکٹرانک ویزوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔آنے والے مسلمانوں کو ذاتی، وزٹ اور سیاحت ہر قسم کے ویزے جاری کئے جاتے ہیں تاکہ وہ سعودی عرب میں عمرہ کے مناسک ادا کر سکیں۔ ’’ نسک‘‘ ایپ کے ذریعے زائرین روضہ شریف میں حاضری کی بکنگ بھی کراتے ہیں اور وہاں نماز ادا کرتے ہیں۔سعودی عرب نے عمرہ ویزہ کی مدت 30 سے بڑھا کر 90 دن کردی ہے اور معتمرین کیلئے زمینی، فضائی اور سمندری ہر راستے سے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ’’نسک‘‘ ایپ کے ذریعہ بیرون ملک سے آنے والے ویزا حاصل کرتے اور عمرہ ادائیگی کے ساتھ مسجد نبوی کی زیارت کیلئے بھی بکنگ کراتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper