Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

گڈ گورننس اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے موضوع پر تصویری نمائش اور بیداری پروگرام

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

پٹنہ/جموئی، 7 دسمبر، 2022ملک کی آزادی کے عظیم مجاہد آزادی اور گمنام بہادر نوجوانوں کو یاد کرنے اور نئی نسل کو ان کے بارے میں بتانے کے لئے اطلاعات و نشریات وزارت، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، حکومت ہند کی کامیابیوں کو بتانے کے مقصد سے ، پٹنہ میں آج آزادی کے امرت مہوتسو کا اہتمام کیا گیا۔اس کے تحت 8 سال کی خدمت، اچھی حکمرانی اور غریبوں کی بہبود کے موضوع پر 7 دسمبر 2022 سے تین دن تک جاری رہنے والی تصویری نمائش کا افتتاح جموئی ایم ایل اے شریاسی سنگھ نے چراغ روشن کر کے کیا۔
اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے شریاسی سنگھ نے کہا کہ تحریک آزادی میںشامل لوگوں کی قربانیوں کی بدولت ملک کو آزادی ملی ہے۔ ملککی بیٹوں نے بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کر ہمیں آزاد ہندوستان کا اعزاز بخشا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے گزشتہ 8 سالوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مرکزی حکومت کی بڑی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔
آزادی کے امرت مہوتسو کا تذکرہ کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ نوجوان نسل کو ملک کو آزادی دلانے والے بیٹوں کی سوانح، تصاویر اور کاموں سے روشناس کرانے کے لیے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اسے زیادہ سے زیادہ تعداد میں دیکھیں اور تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے نمائش کاجائزہبھی لیا ۔ انہوں نے کہا کہ تصویری نمائش کے ذریعے عام لوگوں کو ملک کی آزادی کے واقعات سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ بہت ضروری ہے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، ایس کے مالویہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، وزارت اطلاعات نشریات، حکومت ہند نے کہا کہ یہاں منعقد ہونے والی تین روزہ تصویری نمائش کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں جدوجہد آزادی کے تمام واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ دوسرے حصے میں بہار کے آزادی پسندوں اور گمنام ہیروز کو دکھایا گیا ہے اور تیسرے حصے میں مرکزی حکومت کے منصوبوں، پالیسیوں اور پروگراموں کو بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصویری نمائش میں ایسی بہت سی تصاویر لگائی گئی ہیں جو یا تو تاریخ کے صفحات میں درج نہیں ہیں یا جن کے بارے میں لوگوں کو بہت کم معلومات ہیں۔آزادی کویسٹ ایپ پر منعقدہ آن لائن کوئز مقابلے کے کامیاب شرکاء کو پروگرام میں موجود عام لوگوں میں انعامات سے نوازا گیا۔

 

 

About the author

Taasir Newspaper