Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

بہار

گیا ایئرپورٹ پر چار غیر ملکی مسافر کورونا متاثر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27rd Dec.

پٹنہ،26دسمبر(ایجنسی) ملک میں ایک بار پھر کورونا کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ چین میں تباہی مچانے والے کورونا کے نئے ورڑن کی وجہ سے پوری دنیا خوف و ہراس میں ہے۔ اس دوران بہار کے گیا ایئرپورٹ پر چار غیر ملکی مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں انگلینڈ کے تین اور میانمار کا ایک مسافر شامل ہے۔ ان مسافروں کے انفیکشن کے بارے میں جاننے کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا ہے۔بہار کے گیا میں کووڈ کا پتہ لگنا اس لئے زیر بحث ہے کیونکہ یہاں دو روزہ بودھ سیمینار ہونے جا رہا ہے۔ اس میں دلائی لامہ بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ سیمینار میں دنیا کے کونے کونے سے بودھ بھکشو آ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے گیا ہوائی اڈے پر بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس ٹیسٹ کے دوران چار سیاح کورونا سے متاثر پائے گئے۔اطلاعات کے مطابق گیا کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے بتایا کہ گیا کے ہوائی اڈے پر 20 دسمبر کو بینکاک سے آئی پرواز میں سوار مسافروں کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا تھا۔ آر ٹی پی سی آر رپورٹ میں مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں سے تین مسافر انگلینڈ کے رہائشی ہیں۔ جنہیں بودھ گیا کے ایک ہوٹل میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ وہیں میانمار کا ایک غیر ملکی سیاح بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے، جوکہ گیا چھوڑ کر پٹنہ یا دہلی چلا گیا ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔4 غیر ملکیوں کے کورونا مثبت آنے کی خبر سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت میں صبح سے ہی ہلچل مچ گئی ہے۔ ائیرپورٹ پر تفتیشی کاؤنٹر بڑھا دیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بودھ گیا میں بھی کورونا ٹیسٹ کاؤنٹر کھولے گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دھرم گرو دلائی لامہ کا 29 دسمبر سے مقامی کال چکر میدان میں تین روزہ (پروچن) پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مذہبی لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس سیمینار کی وجہ سے لوگوں کا بودھ گیا پہنچنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ صحت نے باہر سے آنے والے زیادہ تر لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper