Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

ہردوئی میں عجیب وغریب بچے کی پیدائش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

ہردوئی،29دسمبر:اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ جہاں ضلع کے باون سی ایچ سی میں خاتون نے عجیب و غریب بچے کو جنم دیا ہے۔ جسے دیکھ کر ڈاکٹر اور لواحقین کافی حیران ہیں۔سی ایچ سیسپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں آر بی ایس اے کے کی ٹیم نے اس بچے کی شناخت کی ہے، جسے Giant Congenital Melanocytic Nevus نامی بیماری ہے۔ جسیآر بی ایس اے کے کے تحت علاج کے لیے بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ بچے کے جسم کے 60 فیصد حصے پر کالا پن پایا گیا ہے اور بال وغیرہ بڑھ چکے ہیں۔ اس کے بعد بچے کو آر بی ایس کے کی ٹیم کے تحت نشان زد کیا گیا۔معلومات کے مطابق باون سی ایچ سی کے سپرنٹنڈنٹ اور اے سی ایم او ڈاکٹر پنکج مشرا نے بتایا کہ باون سی ایچ سی میں ایک خاتون کو ڈلیوری کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔ ڈیلیوری کے بعد پیرا میڈیکل سٹاف اور فیملی ممبرز نے بچے کی کمر کے 60 فیصد حصے پر سیاہی محسوس کی۔ جسے دیکھ کر ڈاکٹر اور گھر والے حیران رہ گئے۔سپرنٹنڈنٹ نے بچے کے بارے میں دریافت کیا۔ جس پر آر بی ایس کے ٹیم کے ایم او ڈاکٹر اکرام حسین نے بچے کی شناخت کی اور بتایا کہ بچے کو Giant Congenital Melanocytic Nevus نامی بیماری ہے۔ ڈاکٹر اکرام حسین نے بتایا کہ بچہ جلد ہی بیماری سے صحت یاب ہو گیا۔

About the author

Taasir Newspaper