Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12 th Dec.
(سوپول) محمد ابوالمحاسن(مدرسہ رحیمیہ گاڑھا رحمٰن پور مدھے پورہ کے صدر علاقہ کے مشہور ومعروف شخصیت جناب مامون الرشید (عرف جواہر سرپنچ صاحب( کا مختصر علالت کے بعد اتوار کی رات تقریباً آٹھ بجے پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون ان کی نماز جنازہ سوموار کو دوپہر ڈھائی بجے آبائی وطن گاڑھا رحمٰن پور میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سہرسہ سوپول مدھے پورہ سمیت دیگر جگہوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی علمی سیاسی وسماجی شخصیتوں کی بڑی تعداد نے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا اور نم آنکھوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا نماز جنازہ مولانا محمدابوالکلام صاحب شمسی معاون ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے پڑھائی انہوں کہاکہ مرحوم مامون الرشید صاحب کی شخصیت محتاج تعارف نہیں آپ کے انتقال سے ایک گھر اور ایک خاندان ہی نہیں بلکہ پوری ملک وملت کو نقصان پہونچا ہے آپ نہایت خلیق ملنسار شخصیت کے حامل تھے آپ نے اپنی زندگی کا اکثر وبیشتر حصہ لوگوں کی خدمت میں گزارا مظلوموں کو انصاف پریشان حال لوگوں کی مدد کو انہوں نے اپنا نصب العین بنایا تھا بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کیلئے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے ملک کے متعدد دینی وملی اداروں سے گہری وابستگی رکھتے تھے امارت شرعیہ جامعہ رحمانی مونگیر دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ و کارکنان سے بہت محبت کرتے تھےدینی وملی کاموں میں کافی دلچسپی رکھتے تھے امارت شرعیہ کے اکابر اور وہاں کے کارکنان سے خصوصی تعلق اور محبت کرتے تھے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سابق ایم پی پپو یادو نے کہاکہ جواہر بابو کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ان کے انتقال سے علاقہ میں غم کا ماحول ہے مصیبت کی اس گھڑی میں پسماندگان کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اظہار تعزیت کرنے والوں میں مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نائب امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ مولانا انیس الرحمٰن قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل مولانا شبلی قاسمی قائم مقام ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بہار قانون ساز کونسل کے سابق چیرمین جناب ہارون رشید مدھے پورہ کے سابق ممبر پارلیمنٹ پپویادو سابق ایم پی وشوموہن منڈل موجودہ ایم پی دنیش چندر یادو وزیر تعلیم چندر شیکھر یادو بہار کابینہ کے سابق وزیر رمیش رشیدیو مکھیا نعیم الدین صاحب کٹہرا مفتی عبدالقیوم نیر حسین مدرسہ رحیمیہ گاڑھا اور جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھا کے اساتذہ وکارکنان اور علاقہ کے لوگوں نے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے اور ترقی درجات کی دعا کی ہےاللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے